السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر اذان کے بعد وسیلہ کی دعا مانگنے کا حکم ہے کیا دعا ہاتھ اٹھا کر مانگی جا سکتی ہے یا زبانی بغیر ہاتھ اٹھائے ؟ عربی خطبہ سے قبل اذان جو بریلوی حضرات کے نزدیک ہے کیا اس کی دعا ہاتھ اٹھا کر مانگ سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں اذان کے بعد درود اور دعائے وسیلہ پڑھنے کا حکم وذکر ہے (بخاری۔الاذان۔باب الدعاء عند النداء) اس دعا میں ہاتھ اٹھانے کا ذکرکتاب وسنت میں سے مجھے معلوم نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب