السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
ایک عورت حج پرجانا چاہتی ہے،اس کا شوہر نہیں ہے، اس کابیٹا حج ہاؤس تک اس کے ساتھ جائے گا،پھر مکہ اور مدینہ میں اس کا دوسرا بیٹا اس کے ساتھ مل کر اس کو حج کروائے گا، کیا ایسا سفر کرنا جائز ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس عورت کا حج صحیح ہے ، لیکن محرم کے بغیر اس کا یہ فعل اور سفر حرام ہے، کیونکہ کسی عورت کے لئے محرم کے بغیر سفر کرنا جائز نہیں ہے نبیﷺ کی حدیث مبارکہ ہے: «لاتسافر المرأة إلا مع ذى محرم » ( بخاری:1862)’’عورت کسی محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘ مزید تفصیل کے لئے فتوی نمبر(1332) پر کلک کریں ھذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |