سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندر رجوع

  • 15794
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 851

سوال

دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندر رجوع
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!

میں نے اپنی بیوی کو 2 جنوری 2016 ء کو ایک طلاق کا نوٹس بھیجا، پھر 7 جنوری 2016 ء کو دو طلاقوں کا اکٹھا نوٹس بھیجا، اب ہم صلح کرنا چاہتے ہیں اور وہ ابھی عدت میں ہے،کیا ہم صلح کر سکتے ہی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی طرف سے بھیجی گئی پہلی طلاق ایک طلاق شما ر ہو گی، اور پھر دو اکٹھی بھیجی گئی بھی ایک ہی شمار ہو گی۔گویا اب دو طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، اور دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندر اندر رجوع اور عدت کے بعد نکاح جدید ہو سکتا ہے، لیکن اب آپ کے پاس مزید طلاق کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔اگر آپ نے کسی موقع پر تیسری طلاق بھی دے دی تو پھر رجوع کا حق بھی ختم ہو جائے گا۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے