سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عصر حاضر میں ٹی وی دیکھنے کا حکم

  • 15785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1835

سوال

عصر حاضر میں ٹی وی دیکھنے کا حکم
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!

موجودہ حالات میں ٹی وی دیکھنا کیسا ہے . ... حلال ہے یا حرام؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٹی وی بذات خود نہ حلال ہے نہ حرام، یہ اس کے دیکھنے والے منحصر ہے، اگر تو وہ ٹی وی ڈرامے، فلمیں اور غیر شرعی امور دیکھتا ہے تو اس کے لئے یہ دیکھنا حرام ہوگا۔ لیکن اگر وہ قرآنی پروگرام، احادیث کے پروگرام اور علماء کی تقاریر وغیرہ سنتا ہے تو پھر حلال ہے، بلکہ باعث ثواب ہے۔عصر حاضر میں اگرچہ گندے چینلز کی بھر مار ہے ، لیکن پھر بھی بعض ایسے چینلز موجود ہیں جو اچھے اچھے پروگرام بھی دکھاتے ہیں جیسے سعودی عرب کا مکہ ٹی وی ، انڈیا کا پیس ٹی وی اور پاکستان کا پیغام ٹی وی وغیرہ ہیں۔ان چینلز پر ہمیشہ قرآن وحدیث پر مبنی دینی پروگرام ہی چلتے رہتے ہیں۔

اور اگر ٹی وی کے مجموعی نقصانات کو سامنے رکھا جائے تو اس سے جان چھڑا لینا ہی بہتر لگتا ہے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے