اگر عورت شوہر کی لا علمی میں اس کے گھر سے کوئی چیز اپنے میکے والوں یا دیگر اقرباء کے لیے نکال لے خواہ وہ چیز چھوٹی ہی کیوں نہ ہوتو اس کاکیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہروں کے گھر سے کوئی بھی چیز نکالےخواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو،ہاں اگر شوہر نے کسی چیز کی اجازت دی ہوتو پھر جائز ہے بصورت دیگر نہیں۔اسی طرح اگر عورت شوہر کے مال سے کچھ صدقہ کرنا چاہے یا کسی کو کچھ ہدیہ دینا چاہے تو اس کی اجازت ضروری ہے اور اگر اجازت نہ ہوتو پھر اس پر واجب ہے کہ وہ اس کے مال سے کچھ نہ لے۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )