اس خاوند کے ساتھ رہنا جائز نہیں،اسلیے کہ نماز ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ کافر ہوچکاہے اور کافر کے ساتھ مسلمان عورت کا رہنا حلال نہیں۔آپ اور اس کےدرمیان نکاح فسخ ہوچکا ہے اب آپ کے درمیان کوئی نکاح نہیں۔ہاں اگر اللہ تعالیٰ اسے ہدایت سے نوازے اوروہ توبہ کرکے اسلام میں واپس آجائے تو پھر آپ کی زوجیت باقی رہ سکتی ہے۔اور خاوندکے بارے میں آپ سے یہ کہوں گا کہ اس کا ایسا کرنا بالکل غلط ہے اور میرے خیال میں اسے وسوسہ وشک کی بیماری ہے۔اس مرض کو صرف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اس کاذ کر اور اس پر توکل ہی ختم کرسکتاہے۔
آپ کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اپنے خاوند کو چھوڑدیں اور اس کے ساتھ نہ رہیں کیونکہ وہ کافر ہے اور آپ مومن اور ہم خاوند کو بھی نصیحت بھی کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین کی طرف واپس پلٹ آئے اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرے۔اس کےساتھ ساتھ اسے اذکار دعائیں بھی بکثرت کرنی چاہیں جو شیطان کو بھگانے والی اور دل سے وسوسہ دور کرنے والی ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کے خاوند کوتوفیق سے نوازے۔(آمین یا رب العالمین)(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )