سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(248) بیوی کا بوسہ لینے سے غسل کا حکم

  • 15766
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 936

سوال

(248) بیوی کا بوسہ لینے سے غسل کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بیوی سے خوش طبعی کرنے یا اس کابوسہ لینے سے بھی غسل واجب ہوجاتاہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آدمی یا عور ت پرمحض ایک دوسرے سے خوش طبعی کرنے یابوسہ لینے سے ہی غسل واجب نہیں ہوتا۔ہاں اگر منی خارج ہوجائے تو پھر غسل واجب ہوجاتاہے اگر دونوں سے خارج ہوئی ہو تو دونوں پر ور اگرایک سے خارج ہوئی ہوتو صرف اسی ایک پر۔یہ حکم اس صورت میں ہے کہ جب صرف ایک دوسرے سے خوش طبعی کی گئی ہو یا بو س وکنار یا جسم کے ساتھ جسم ہی ملایا گیاہو۔اور اگر جماع وہم بستری ہوجائے تو پھرآدمی اور عورت دونوں پر ہر حال میں غسل واجب ہوجائےگا خواہ منی خارج ہوئی ہا یا نہ۔(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص313

محدث فتویٰ

تبصرے