سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) بیوی سے لطف اندوز ہوتے وقت محبت بھری باتوں میں غلو کرنا

  • 15762
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1161

سوال

(244) بیوی سے لطف اندوز ہوتے وقت محبت بھری باتوں میں غلو کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں اورمیرا خاوند ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں وہ مجھے عجیب وغریب سی باتیں کہتاہے مثلا ً تیرا لعاب جنت کا پانی ہے وغیرہ۔مجھے علم نہیں کہ وہ مجھے راضی کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتاہے اور اسے حقیقی معنوں میں نہیں لیتا۔بالآخر وہ ایسی باتیں کرنے سےرک گیا کیونکہ اسے خدشہ ہوا کہ کہیں ایساکرنا حرام نہ ہو میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے ذرا بتائیں کہ ایسی باتیں کرنا حرام تو نہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خاوند پر ضروری ہے کہ وہ ایسی باتوں سے اجتناب کرے کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو جنت  میں پائی جانے والی اشیاء کے مشابہ ہو یا اس کے قریب بھی ہو۔پھر آپ کے شوہر نے نہ تو جنت کے  پانی کاتجربہ کیا اور نہ ہی اس کا ذائقہ چکھاہے،لہذا اور ایسے بہت سے جائز اور اچھے جملے ہیں جوایسی تمام باتوں سے مستغنی کردینے والے ہیں انہیں استعمال کرنا چاہیے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص311

محدث فتویٰ

تبصرے