السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اکیلے نماز پڑھنے کے لیے اقامت کہنی چاہیے کہ نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اکیلے نماز پڑھنے کے لیے اذان واقامت درست ہے دیکھیں (نسائی شریف جلد اول کتاب الاذان باب الاذان لمن یصلی وحدہ وباب الاقامة لمن یصلی وحدہ)’’حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : تمہارا پروردگار بکریاں چرانے والے سے تعجب کرتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر رہ کر اذان دیتا اور نماز پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرے بندے کو دیکھو جو نماز کے لیے اذان دیتا اور اقامت کہتا ہے اور مجھ سے ڈرتا ہے میں نے بخش دیا اور جنت میں داخل کیا‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب