کیا شادی کے بعد ابتدائی دو برسوں میں میاں بیوی کی آپس کی رضا مندی سے منع حمل جائزہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایسا کرنا حرام تو نہیں،لیکن بہتر اورافضل یہ ہے کہ ایسا نہ کیا جائے بلکہ اللہ تعالیٰ پرحسن ظن رکھا جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بچے کی پیدائش سے میاں بیوی کے درمیان تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوجائیں اوربچہ سارے خاندان والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی توفیق بخشنے والاہے۔(شیخ محمدالمنجد)