سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(238) حائضہ اور نفاس والی عورت سے ہم بستری کب جائز ہے؟

  • 15756
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1051

سوال

(238) حائضہ اور نفاس والی عورت سے ہم بستری کب جائز ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حیض اور نفاس والی عورت سئ ہم بستری کب حلال ہوتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ اور نفاس والی عورت سے صرف  اس وقت ہم بستری جائز ہے جب حیض یا نفاس کا خون ختم ہو جائے اور پھر وہ غسل کرلے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

﴿ وَلا تَقرَ‌بوهُنَّ حَتّىٰ يَطهُر‌نَ فَإِذا تَطَهَّر‌نَ فَأتوهُنَّ مِن حَيثُ أَمَرَ‌كُمُ اللَّهُ ...﴿٢٢٢﴾... سورة البقرة
"اور ان (حیض والی عوروتں) کے قریب مت جاؤ حتی کہ وہ (حیض سے) پاک ہو جائیں اور جب وہ غسل کرکے) پا ک صاف ہو جائیں تو پھر ان کے پاس وہاں سے آؤ جہاں سے آنے کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے۔"(سودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص307

محدث فتویٰ

تبصرے