سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(228) چاند رات اور عید کے روز ہم بستری

  • 15746
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1297

سوال

(228) چاند رات اور عید کے روز ہم بستری
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چاند رات اور عید کے دن ہم بستری کرنے کا کیا حکم ہے( میرا سوال  دونوں عیدوں کے بارے میں ہے)؟میں نے کچھ دوست احباب سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ نے جو اپنے دوست احباب سے بات سنی وہ صحیح نہیں چاند رات اور عید والے دن بیوی سے ہم بستری کرنا مباح ہے ہم بستری تو صرف مندرجہ ذیل حالتوں میں حرام ہے۔

1۔رمضان میں دن کے وقت۔

2۔حج اور عمرہ کے احرام کی حالت میں۔

3۔ جب عورت حیض یا نفاس والی ہو۔(شیخ سعد الحمید)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص293

محدث فتویٰ

تبصرے