سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) ایک ہی رات دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے وضوء

  • 15742
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1149

سوال

(224) ایک ہی رات دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے وضوء
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا میرے لیے جائزہے کہ میں ایک ہی رات میں اپنی بیوی سے بغیر غسل کیے ایک سے زیادہ مرتبہ ہم بستری کروں پھر اسی حالت میں سو جاؤ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی کے لیے(ایک ہی رات میں) اپنی بیوی سے ایک سے زیادہ مرتبہ ہم بستری کرنا جائز ہے لیکن اسے چاہیے کہ دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے وضوءکر لے کیونکہ حدیث ہے۔

"إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ "

"جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے ہم بستری کر لے"پھر دوبارہ ہم بستری کرنا چاہے تو وضو کر لے۔"

مستدرک حاکم میں یہ لفظ زائد ہیں۔

"فَإِنَّهُ أَنْشَطُ لِلْعَوْدِ"
"وضوء دوبارہ جماع کے لیے خوب چستی پیدا کر دیتا ہے۔"( مسلم 308۔کتاب الحیصر:باب الجنب اذا ارادان یعود توصا ابو داؤد220۔کتاب الطہارۃباب الوصولمن ارادان یعود بیہقی 203/1) (سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص288

محدث فتویٰ

تبصرے