سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(220) ایسی دعوت ولیمہ میں شرکت کا حکم جس میں منکرات ہوں

  • 15738
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1065

سوال

(220) ایسی دعوت ولیمہ میں شرکت کا حکم جس میں منکرات ہوں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ولیمہ دعوت اگر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والے کاموں پر مشتمل ہو تو کیا پھر بھی اس میں شرکت ضروری ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر ولیمہ کی دعوت حرام کاموں پر مشتمل ہو مثلاً مدو زن کا اختلاط یا حرام کھانے پینے کی اشیاء یا آلات موسیقی کے ساتھ ناچ گانا اور اس طرح دیگر حرام کام تو پھر اس میں شرکت جائز نہیں (البتہ اگر ان برائی کے کاموں سے روکنے کی طاقت ہوتو پھر شرکت جائز ہے بصورت دیگر نہیں۔)(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص283

محدث فتویٰ

تبصرے