سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219) دعوت ولیمہ قبول کرنے کا حکم

  • 15737
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1347

سوال

(219) دعوت ولیمہ قبول کرنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت اپنی کسی بہن کی دعوت ولیمہ قبول نہ کرنے پر گناہگار ہوگی جبکہ اس کے شوہر نے بھی اجازت دی ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان عورت کا اپنی بہن کی دعوت قبول کرنا واجب ہے وہ اس سے اعراض کی وجہ سے گناہگار ہوگی جبکہ اس کے شوہر نے اسے نکلنے کی اجازت دی ہواور ولیمہ میں کوئی برائی (مثلاً گانا بجانا بے پردگی اور مخلوط مجالس وغیرہ کا انعقاد ) نہ ہو یا اگر برائی ہو تو وہ اسے روکنے کی طاقت رکھتی ہو اور اگر ایسا نہیں (یعنی برائی) کو روکنے کی طاقت نہیں) توپھر اس پر دعوت قبول کرنا واجب نہیں اور نہ ہی وہ گناہگارہوگی۔(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص283

محدث فتویٰ

تبصرے