سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) کیا ولیمہ میں خاوند اور بیوی کی موجودگی ضروری ہے؟

  • 15735
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1046

سوال

(217) کیا ولیمہ میں خاوند اور بیوی کی موجودگی ضروری ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
 کیا خاوند اور بیوی کا شادی کی مبارکبادکے وقت موجود ہو نا واجب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر تو مبارکباد سے مقصد عقد نکاح ہے تو پھر خاوند اور لڑکی کے والد کا حاضر ہونا شرط ہے اس لیے کہ عقد نکاح ایجاب و قبول کے بغیر ممکن نہیں اور ایجاب لڑکی کے ولی جانب سے اور قبول خاوند کی جانب سے ہوتا ہے۔لیکن اگر مبارکباد سے مراد شادی اور ولیمہ کی تقریب ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں کہ ان کی موجود گی میں بھی اس کا انعقاد کر دیا جائے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص281

محدث فتویٰ

تبصرے