سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(212) عقد نکاح کے بعد اگر لمبی مدت تک رخصتی نہ ہو

  • 15730
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1418

سوال

(212) عقد نکاح کے بعد اگر لمبی مدت تک رخصتی نہ ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں کینیڈا میں  ملازمت کرتا ہوں اور اس سال میں اپنے مادری وطن پاکستان گیا تو شادی کی لیکن کچھ ناگزیر اسباب کی بناء پر یہ شادی مکمل نہ ہوسکی(یعنی رخصتی نہ ہوئی) ہم نے دوسرے دن عقد نکاح کا ولیمہ بھی کیا اور پھر میں اپنی ملازمت کی وجہ سے کینیڈا واپس آگیا۔

اب مجھے کینیڈا آئے ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں اور ابھی تک بیوی کا ویزہ نہیں مل سکا مجھے ایک د وست نے بتایا کہ میری شادی ختم ہوچکی ہے کیونکہ عقد نکاح کو چھ ماہ سے بھی زیادہ گزر چکے ہیں اور ابھی تک شادی مکمل نہیں ہوئی تو کیا اس کی یہ بات صحیح ہے اور کیا جب میری بیوی کینیڈا آئے تو ہمیں تجدید نکاح کرانا ہوگا؟ مجھے جلدی جواب دیں کیونکہ عنقریب میری بیوی کینیڈا پہنچنے والی ہے شکریہ۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عقد نکاح شرعی شروط کے ساتھ کیاجائے تو وہ نکاح صحیح ہے اور ا پنی اصل پر باقی رہتاہے آپ کے لاعلم دوست کی یہ بات کہ چھ ماہ تک اگرنہ ملاجائے تو نکاح فاسد ہوجاتا ہے۔غلط ہے۔اگر  آپ نے اس کی بات کو برحق ماناہے تو ا س حالت میں آپ پرضروری ہے کہ  آپ اپنےدوست کو نصیحت کریں کہ وہ بغیرعلم کے کسی کو بھی فتوے نہ دیتا پھرے۔

البتہ اگر وہ آپ کو یہ نصیحت کرتاکہ اپنی بیوی کو بغیر محرم کے سفر نہ کرانا بلکہ کینیڈا آنے کےلیے اس کے ساتھ کوئی محرم ضرور ہوتو یہ بات اس کے لیے بہت اچھی اور بہتر تھی۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو توفیق عطافرمائے اور آپ کی شادی میں برکت کرے اور سعادت سے نوازے اور اللہ تعالیٰ ہمارے نبی کریم محمدرسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  پر اپنی ر حمتیں نازل فرمائے۔آمین(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص276

محدث فتویٰ

تبصرے