جب شرعی شروط کے ساتھ نکاح کیاجائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی شریعت میں خاوند اور بیوی شمار ہوں گے عقد نکاح کے بعد ان کا آپس میں بات چیت کرنا اٹھنا بیٹھنا اور ہر قسم کی آزادی کے ساتھ آپس میں خلوت کرنا بھی جائز ہوگا۔
مستقل فتویٰ کمیٹی سے سوال کیا گیا کہ عقد نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل خاوند اور بیوی کے لیے کچھ کرنا حلال ہے؟تو کمیٹی نے جواب دیا:
اس کے لیے وہی کچھ حلال ہے جو اس خاوند اور بیوی کے لیے جائز ہے جنھوں نے ہم بستری کرلی ہے وہ اسے دیکھ بھی سکتاہے اور بوس وکنار بھی کرسکتا ہے اسی طرح اس کے ساتھ سفر اور جماع بھی کرسکتا ہے۔(دیکھیں فتاویٰ الجامع للمراۃ المسلمۃ(2/540) (شیخ محمد المنجد)