سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) اعلان نکاح کا سبب

  • 15712
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1173

سوال

(194) اعلان نکاح کا سبب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شادی کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ اس کا اعلان  کرنا ضروری ہے آخر اس کا کیا سبب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شادی کا اعلان کرنا واجب ہے اور اس کا سبب یہ ہے۔

1۔حدیث نبوی میں اس کا حکم دیا گیا ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ہے کہ:

وأَعْلِنُوا النِّكَاحَ "نکاح کا اعلان کرو"( حسن آداب الزفاف (ص183)صحیح الجامع الصغیر1072)

2۔ اس لیے کہ نکاح شرعی کی زنا وغیرہ سے تمیز ہو سکے کیونکہ زنا طور پر کیا جاتا ہے جبکہ نکاح شرعی اعلانیہ اور لوگوں کے سامنے ظاہرہوتا ہے۔ اعلانیہ نکاح کرنے کی حکمت یہی ہے کہ تہمت سے بچا جاسکے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص262

محدث فتویٰ

تبصرے