سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) امام مسجد یا نکاح رجسٹرار کی عدم موجودگی میں نکاح کا حکم

  • 15710
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 854

سوال

(192) امام مسجد یا نکاح رجسٹرار کی عدم موجودگی میں نکاح کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عقد نکاح امام مسجد یا کسی اور دینی شخصیت یا نکاح رجسٹرار کی موجودگی کے بغیر ہوا ہوتو ایسے نکاح کا کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب عورت کا ولی یہ کہہ دے کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی تیرے ساتھ کردی اور خاوند کی جانب سے قبول یا پھر رضامندی کا ظہار ہوجائےاور اس میں دو گواہ بھی موجود ہوں اور عورت بھی نکاح کے لیے حلال ہو (یعنی کوئی ایسا مانع نہ پا یا جائے جس کی وجہ سے نکاح حرام ہو) تو ایسا نکاح شرعی طور پر صحیح ہے۔ خواہ یہ نکاح کسی شرعی عدالت میں نہ بھی ہوا ہواور نہ ہی اس نکاح میں امام مسجد یا نکاح رجسٹرار شریک ہوا ہو یہ نکاح صحیح ہو گا۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص261

محدث فتویٰ

تبصرے