سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) اگر مرد شادی کے بعد ہم بستری سے پہلے فوت ہو جائے تو مہر کا حکم

  • 15707
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 999

سوال

(189) اگر مرد شادی کے بعد ہم بستری سے پہلے فوت ہو جائے تو مہر کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر مرد کسی عورت سے شادی کر لے لیکن اس سے ہم بستری کرنے سے پہلے ہی فوت ہو جا ئے تو کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر ایسا ہو جا ئے جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے تو عورت عدت (یعنی چار ماہ دس دن) گزارے گی سوگ کرے گی شوہر کی وارث بنے گی اور مکمل مہر (اگر مقرر تھا تو وہ اور اگر مقرر نہیں تھا تو مہر مثل ) کی مستحق ہو گی۔(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص259

محدث فتویٰ

تبصرے