سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) کیا نصرانی عورت سے شادی کرنے پر اسے مہر دینا ہو گا؟

  • 15694
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1103

سوال

(176) کیا نصرانی عورت سے شادی کرنے پر اسے مہر دینا ہو گا؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ایک عیسائی لڑکی ہوں اور مسلمان نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں میں کنواری تو نہیں کہ جس کا علم اس نوجوان کو بھی ہے تو کیا اس حالت میں مجھے مہرلینے کاحق حاصل ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مہر کے موضوع میں داخل ہونے سے قبل شادی کے حکم کے بارے میں جاننا ضروری ہے کہ آیا مسلمان شخص کے لیے کسی غیر مسلم شخص سے شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟تو مسلمان شخص کے لیے اہل کتاب کی  عفیف اورپاکباز عورت سے شادی کرنا جائز ہے شادی کے وقت اس سے  د  ریافت کیا جائے گا کہ کیا وہ زنا ،فسق وفجور اور فحاشی ترک کرچکی ہے کہ نہیں۔اگر تو وہ پاکدامن ہوتو مسلمان کا اس سے نکاح کرنا جائز ہے اور اس حالت میں عورت کو اس کا مہر بھی ملے گا۔

ہم آپ کو اس مشکل کے حل کے لیےاسلام قبول کرنے کی نصیحت کرتے ہیں اس لیے کہ اسلام گزشتہ تمام گناہوں اور معاصی کی آلائشوں کو ختم کرکے  رکھ دیتاہے۔آپ اسلام قبول کرکے اپنے آپ کو آگ سے بچا لیں گی اوردنیا وآخرت کی سعادت بھی حاصل کرلیں گی اور پھر اسلام قبول کرنے کے بعد آپ کا اس سے شادی کرنے میں کسی بھی قسم کا کوئی شبہ باقی نہیں رہے گااور اصل میں وہ مشکل  بھی باقی نہیں رہے گی جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا  گو ہیں کہ وہ آپ کو ہدایت نصیب فرمائے اور توفیق اورنجات عطا فرمائے سلامتی تو اسی پر ہے جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے۔(واللہ اعلم) (شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص249

محدث فتویٰ

تبصرے