سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) انٹر نیٹ کے ذریعے منگیتر کو تصویر بھیجنا

  • 15674
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1172

سوال

(156) انٹر نیٹ کے ذریعے منگیتر کو تصویر بھیجنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا لڑکی کے لیے انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی تصویر منگیتر کو بھیجنا جائز ہے تاکہ وہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرسکے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے خیال میں ایسا کرنا جائز نہیں اور اس کی وجوہات یہ ہیں:

1۔اس لیے کہ اسے دیکھنے میں دوسرے بھی شریک ہوسکتے ہیں۔

2۔اس لیے کہ تصویر مکمل طور پر حقیقت بیان نہیں کرتی،کتنی ہی ایسی تصویریں ہیں جنھیں دیکھا گیا اور پھر جب لڑکی کامشاہدہ کیاگیا تو وہ تصویر سے بالکل ہی مختلف تھی۔

3۔ہوسکتاہے یہ تصویر منگیتر کے پاس ہی رہے اور وہ منگنی  توڑنے کے بعد اس  تصویر کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرے اور جس طرح چاہے لڑکی کو نچاتا پھرے۔(واللہ اعلم)(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص225

محدث فتویٰ

تبصرے