سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) منگیتر کے پاس بیٹھ کر قرآن یاد کرنا

  • 15672
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 922

سوال

(154) منگیتر کے پاس بیٹھ کر قرآن یاد کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے ایک عورت سے منگنی کی ہے اور الحمدللہ منگنی کے دورانیہ  میں ہی اس سے بیس(20) پارے حفظ کیے ہیں۔میں اس کے پاس محرم کی موجودگی  میں بیٹھتا ہوں اور وہ حجاب شرعی کی بھی پابند ہوتی ہے ہماری مجلس دینی گفتگو یا قراءت قرآن سے کسی اور طرف نہیں نکلتی اور ہماری مجلس کا وقت بھی بہت کم ہوتا ہے تو کیا شرعی طور پر اس میں کوئی غلطی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ کام مناسب نہیں کیونکہ جب مرد کو علم ہوتا ہے کہ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ بیٹھا ہے تو اکثر وبیشتر اس کی شہوت اُبھر آتی ہے اور بیوی اور لونڈی کے سوا کسی اور پر شہوت کا اُبھرنا حرام ہے اور جو چیز حرام کام کی طرف لے جانے والی ہو وہ بھی حرام ہے۔(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص222

محدث فتویٰ

تبصرے