سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) پیغام نکاح دینے والے کی شکل وصورت لڑکی کو پسند نہ ہو تو کیا وہ انکار کر سکتی ہے؟

  • 15670
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 961

سوال

(152) پیغام نکاح دینے والے کی شکل وصورت لڑکی کو پسند نہ ہو تو کیا وہ انکار کر سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی شخصی سبب کی بناء پر(یعنی مجھے وہ پسند نہ آیا ہو) میرا کسی اچھے حال والے مسلمان سے شادی کا انکار گناہ شمار ہوگا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کرنا گناہ شمار نہیں ہوگا۔ اس لیے کہ اسلام میں لڑکے کو دیکھنا اور اطمینان نفس لڑکی کا حق ہے اور ہوسکتا ہے کہ بعض اوقات لڑکی کو مرد کی خلقت اور شکل پسند نہ آئے تو اس صورت میں اگر وہ مرد سے شادی کرنے سے انکارکرتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔لیکن ا گر آ پ کو یہ خدشہ ہوکہ  آپ سے گاڑی چھوٹ جائے  گی یعنی شادی کی عمر ڈھل جائے گی یا یہ کہ پھر اس طرح کا بھی نہیں ملے گا تو آ پ اپنے اس مزاج کو چھوڑ دیں اور اپنی عقل پر کنٹرول کرتے ہوئے شادی کرنے میں جلدی کریں۔

شیخ ابراہیم خضیری کا کہنا ہے کہ:

جب عورت کسی صاحب خلق اور دیندار کو اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہوئے رد کرتی ہے تو وہ اس  طرح بغیر شادی کے ہی بیٹھی رہتی ہے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص218

محدث فتویٰ

تبصرے