سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) رسائل و جرائد میں غیر محرم عورتوں کی تصاویر دیکھنا

  • 15651
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1211

سوال

(133) رسائل و جرائد میں غیر محرم عورتوں کی تصاویر دیکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسائل و جرائد اور دیگر چیزوں میں خواتین کی تصوریریں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ (غیرمحرم) عورتوں کے چہروں کی طرف دیکھے یا ان کے قابل ستر اعضاء دیکھے نہ تو رسائل میں اور نہ ہی کسی اور چیزمیں کیونکہ یہ عمل فتنہ کے اسباب میں سے ہے،بلکہ مسلمان پر تو واجب ہے کہ وہ ان شرعی دلائل کو مد نظررکھتے ہوئے اپنی نظریں جھکائے رکھے جن میں اس عمل سے منع کیا گیا ہے۔ (شیخ ابن باز )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص196

محدث فتویٰ

تبصرے