سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) نمازوں کی ترتیب کا حکم

  • 1563
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1284

سوال

(107) نمازوں کی ترتیب کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازوں کی ترتیب ضروری ہے یا نہیں اگر ضروری ہے تو پھر اگر مغرب کی نماز رہ گئی ہے اور جب مسجد میں آیا تو اس وقت عشاء کی جماعت کھڑی ہو گئی ہو تو پھر کس طرح کرے اور اگر ترتیب ضروری ہے تو پھر دلائل سے واضح فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

روزانہ آپ پانچ نمازیں پڑھتے ہیں خود ہی غور فرما لیں انہیں باترتیب پڑھتے ہیں یا بے ترتیب مشہور ہے قضاء ادا کی مثل ہوتی ہے إلاَّ بثبت  غزوہ خندق کے موقع پر رسول اللہﷺ کی چند نمازیں رہ گئی تھیں تو آپ نے انہیں ترتیب وار ہی ادا فرمایا تھا۔ کسی کی مغرب کی نماز رہ گئی ہے مسجد میں آیا تو عشاء کی جماعت ہو رہی ہے تو وہ جماعت کے ساتھ شامل ہو جائے تین رکعات تو فرض ہیں چوتھی رکعت نفل ہو جائے گی اگر کوئی اس صورت پر مطمئن نہیں تو سلام کے بعد ایک رکعت اٹھ کر پڑھ لے تین فرض اور دو نفل ہو جائیں گے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 109

محدث فتویٰ

 

تبصرے