سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(106) قضا نماز کی ترتیب

  • 1562
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1614

سوال

(106) قضا نماز کی ترتیب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز ظہر نہیں پڑھی عصر کا وقت فرض نماز کا ہو گیا اس بارے میں کیا حکم ہے پہلے ظہر قضاء پڑھے یا عصر ادا کرے یعنی فرض عصر نماز میں ظہر قضاء پڑھ سکتا ہے یا عصر پڑھ کر ظہر قضاء پڑھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

پہلے ظہر پڑھے پھر عصر کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی ایک مرتبہ عصر اور مغرب دو نمازیں رہ گئی تھیں تو آپ نے عشاء کے وقت میں پہلے عصر پڑھی پھر مغرب اور پھر عشاء۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 109

محدث فتویٰ

 

تبصرے