سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(105) فوت ہونے کے بعد نبی کا دنیا والوں کو سلام بھیجنا

  • 1561
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1666

سوال

(105) فوت ہونے کے بعد نبی کا دنیا والوں کو سلام بھیجنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیخ السید ہاشم بن احمد البدر المدنی نے (منہاج القرآن کی طرف سے بلائے گئے) کہا کہ اللہ کے رسولﷺ نے آپ لوگوں کے لیے سلام بھیجا ہے کیا ان کی بات درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میلاد النبیﷺ کانفرنس پر منہاج القرآن کی طرف سے بلائے گئے مہمان سید ہاشم بن احمد المدنی نے منہاج القرآن کے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی توصیف کی اور کہا کہ میں اللہ کے رسولﷺ کی قبر مبارک پر زیارت کے لیے حاضر ہوتا رہتا ہوں اللہ کی قسم ،اللہ کی قسم، اللہ کی قسم، نبیﷺ نے آپ لوگوں کے لیے سلام بھیجا ہے۔

یہ خطاب یوٹیوب پر موجود ہے۔ جس میں ان کی عربی تقریر اور اس کے بعد ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔

شیخ کے اس قول اور پیغام میں کافی ابہام موجود ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کےسلام کا پیغام کس ذریعہ سے معلوم کیا۔ کیا انہیں خواب آیا؟ یا کشف کے ذریعے؟ یا خود نبی ﷺ نے حاضر ہوکر یہ پیغام دیا جیسا کہ اس مکتبہ فکر کا عقیدہ ہے۔

1۔اگر خواب میں شیخ نے اللہ کے رسولﷺ کو یہ پیغام دیتے ہوئے سنا ہے تو شیخ کے پاس کیا دلیل ہے کہ انہوں نے واقعی نبیﷺ سے یہ بات سنی ہے؟

3۔ اگر کشف سے یہ بات معلوم ہوئی ہے تو قرآن و حدیث میں صوفیہ کے کشف کی کوئی حقیقت نہیں کشف و مراقبہ کا حقیقت دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔

3۔اگر شیخ کے پیش نظر یہ بات ہو کہ نبیﷺ خود جسد عنصری سےان کے پاس آئے ہیں تو یہ بھی شریعت کے مسلمات کے خلاف ہے کہ دنیا سے جانے والے لوگ واپس نہیں آتے اور قرآن و حدیث کی نصوص جابجا اس پر دال ہیں۔

سردست یہ اجمالی سا تبصرہ پیش خدمت ہے اگرشیخ کے رسول اللہ ﷺ کے سلام کے پیغام کا ذریعہ معلوم ہوجائے تو اس ذریعہ پر تفصیل بتائی جاسکتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

 

 

تبصرے