مجھے یہ توعلم ہے کہ مسلمان کسی کتابی عورت سے شادی کرسکتا ہے تو کیا یہ بھی جائز ہے کہ وہ کسی قادیانی عورت سے شادی کرلے جو اچھی شخصیت اور اخلاق حسنہ کی مالک ہو؟
جب قادیانی مذہب کفر اکبر اور اسلام سے خروج ہے تو آپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ کسی قادیانی عورت سے شادی کریں خواہ وہ کتنی ہی اچھی شخصیت اور عمدہ اخلاق کی مالک ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ:
"نہ تو وہ (مسلمان عورتیں) ان(کافر مردوں) کے لیے حلال ہیں اور نہ ہی وہ(کافرمرد) ان (مسلمان عورتوں) کے لیے حلال ہیں۔"
(شیخ محمد المنجد)