سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95)اگر شادی کے بعد علم ہو کہ شوہر کافرہے؟

  • 15603
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1139

سوال

(95)اگر شادی کے بعد علم ہو کہ شوہر کافرہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

۔ ایک آدمی نے مسلمان عورت کے ساتھ شادی کی پھر ظاہر ہوا کہ مرد کافر ہے تو اب کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر ثابت ہو جا ئے کہ آدمی عقد نکاح کے وقت کافر تھا اور عورت مسلمان تھی بلاشبہ عقد باطل ہے کیونکہ مسلمانوں کے اجماع کے ساتھ کسی بھی کافر کا نکاح مسلمان عورت کے ساتھ جائز نہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فر ما یا ہے۔

﴿وَلا تَنكِحُوا المُشرِكـٰتِ حَتّىٰ يُؤمِنَّ...﴿٢٢١﴾...البقرة

"اور (اپنی عورتوں کو)مشرکوں کے نکاح میں مت دوحتی کہ وہ ایمان لے آئیں۔

اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

﴿فَإِن عَلِمتُموهُنَّ مُؤمِنـٰتٍ فَلا تَرجِعوهُنَّ إِلَى الكُفّارِ لا هُنَّ حِلٌّ لَهُم وَلا هُم يَحِلّونَ لَهُنَّ ...﴿١٠﴾...المتحنة
 "اگر تمھیں ان (عورتوں) کے مؤمن ہونے کا علم ہو جا ئے تو انہیں کافروں کی طرف واپس مت لوٹاؤ (کیونکہ )نہ تووہ (مسلمان عورتیں )ان کافروں کے لیے حلال ہیں اور نہ ہی وہ (کافر) ان مسلمان عورتوں) کے لیے حلال ہیں۔"(شیخ ابن باز )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 157

محدث فتویٰ

تبصرے