کیا والد کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی مطلقہ بیوی سے نکاح کرے جبکہ اس نے اس سے ہم بستری نہ کی ہو؟
بیٹا کسی عورت سے شادی کر تو وہ باپ پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتی ہے خواہ وہ نسبی بیٹا ہو یا رضاعی اور خواہ اس (بیٹے) نے اپنی بیوی سے ہم بستری یاخلوت بھی نہ کی ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ۔
"اور (حرام ہیں تم پر) تمھارے صلبی سگے بیٹوں کی بیویاں۔[1]
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:
"رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔"[2](سعودی فتوی کمیٹی)