سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(300) برتنوں ،ہاتھوں اور دیگر چیزوں کے دھونے کے لئے ایک ...

  • 15545
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 872

سوال

(300) برتنوں ،ہاتھوں اور دیگر چیزوں کے دھونے کے لئے ایک ...
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھر یا کسی بلڈنگ کے مالک کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ تمام اشیاءکے دھونے کے لئے ایک ہی نالی بنائے جس میں برتن بھی دھوئے جائیں ،دیگر اشیاء کو بھی دھویاجائے؟کھانا کھان کے بعد ہاتھ اوردیگر اشیاءبھی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس میں کوئی حرج نہیں کہ  برتنوں ،کھانے کے بعد ہاتھوں اوردیگر چیزوں کے دھونے کے لئے ایک ہی نالی بنائی جائے کیونکہ ہاتھوں اوربرتنوں کو لگی ہوئی چکناہٹ،کھانانہیں ہے ہاں البتہ روٹی ،گوشت اورکھانے پینے کی دیگر چیزوں کو نالیوں میں گرانا جائز نہیں ہے بلکہ یہ چیزیں ضروت مندوں کو دے دی جائیں یا پھر انہیں اس مقصد سے کسی اونچی جگہ پر رکھ دیا جائے جہاں سے لوگ انہیں اپنے جانوروں کو کھلانے کے لئے لے لیں یا جانور اورپرندے وغیرہ از خود کھالیں۔بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ کے ڈرم یا گندی جگہوں یا راستہ میں پھینکناجائز نہیں کیونکہ اس میں کھانے کی بےحرمتی ہے خصوصا راستہ میں پھینکنے میں بے حرمتی بھی ہے اورراستہ پر چلنے والوں کے لئے تکلیف بھی !
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص419

محدث فتویٰ

تبصرے