سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(286) کیا اخبارات کو دسترخوان کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے؟

  • 15531
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 625

سوال

(286) کیا اخبارات کو دسترخوان کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اخبارات کو دسترخوان کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے اوراگریہ استعمال جائز نہیں توپھر انہیں پڑھنے کے بعد کیا کیا جائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اخبارات وجرائد کا دسترخوان کے طورپر استعمال جائز نہیں اورنہ انہیں لفافہ کے طورپر استعمال کرنا ہی جائز ہےاورنہ  ہی کسی ایسے مقصد کے لئے استعمال کرنا جائز ہے جس سے ان کی توہین وتذلیل ہو،جب کہ یہ قرآنی آیات اوراللہ تعالی کے ذکر پر مشتمل ہوں توپھر انہیں مناسب جگہ پر حفاظت سےرکھنا یا آگ میں جلادینا یا پاک زمین میں دفن کردینا واجب ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص407

محدث فتویٰ

تبصرے