سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96) گم شدہ چیزوں کا مسجد میں اعلان کرنا

  • 1552
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 947

سوال

(96) گم شدہ چیزوں کا مسجد میں اعلان کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اعلانات کے بارے میں کیا حکم ہے مثلاً رفاہ عامہ کے ہوں یا ضرورت زندگی  کے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

گم شدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرنا منع ہے ۔ صحیح مسلم اور سنن میں حدیث موجود ہے ۔

«عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي الله عنه  قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ مَنْ سَمِعَ رَجُلاً یَّنْشُدُ ضَآلَّةً فِی الْمَسْجِدِ فَلْیَقُلْ لاَ رَدَّہَا اﷲُ عَلَیْکَ فَاِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِہٰذَا»(صحیح مسلم  کتاب المساجد ۔ باب النہی عن نشد الضآلة فی المسجد وما یقوله من سمع الناشد)

’’حضرت ابوہریرہ رضی الله عنه بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جو انسان کسی کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے وہ کہے اللہ اس کو تجھ پر نہ لوٹائے ۔ کیونکہ مسجدیں اس لیے نہیں بنائی گئیں‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 107

محدث فتویٰ

 

تبصرے