سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(274) کیا گانے اور موسیقی سننا جائز ہے

  • 15519
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 887

سوال

(274) کیا گانے اور موسیقی سننا جائز ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مسلمان کے لئے گانوں اورموسیقی کو سننا جائز ہے،اس دلیل کے ساتھ کہ یہ ریڈیواورٹیلی وژن سے نشرہوتےہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اورموسیقی سننا جائز نہیں کیونکہ یہ ذکر الہی اورنماز سے روکتے ہیں اوران کو سننا دلوں کی بیماری اورقساوت کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ کتا ب اللہ اورسنت  رسول اللہﷺان کی حرمت پر دلالت کناں ہیں،چنانچہ قرآن مجید میں  ارشادباری تعالی ہے:

﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ... ﴿٦﴾... سورة لقمان

‘‘اورلوگوں میں بعض ایسے ہیں ،جوبےہودہ حکایتیں خریدتےہیں تاکہ(لوگوں کو)بے سمجھے اللہ کےراستےسےگمراہ کریں۔’’

اکثرعلماءمفسرین نے بیان فرمایاہےکہ ‘‘لہوالحدیث’’سے مراد گانا بجانا اورآلات موسیقی کو استعمال کرنا ہے،چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں نبی ﷺکا یہ ارشادبیان فرمایا ہے کہ ‘‘میری امت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جوزنا،ریشم،شراب اورآلات موسیقی  کو حلال قراردیں گے۔’’اس حدیث جولفظ ‘‘حر’’ہے اس کے معنی حرام شرم گاہ کے ہیں‘‘حریر’’کے معنی ریشم ہیں اوریہ مردوں کے لئے حرام ہے ۔خمر (شراب) ہر نشہ  آورچیز کو خمر کہتے ہیں۔یہ مردوں،عورتوں،بچوں،بوڑھوں اورتمام مسلمانوں کے لئے حرام ہے اوراس کا استعمال کبیرہ گناہوں میں سے ہے ، ‘‘معازف’’کا لفظ گانوں اورتمام آلات موسیقی مثلا سارنگی،بانسری اوررباب وغیرہ کو شامل ہے ۔اس باب میں ان کے علاوہ اوربھی بہت سی آیات واحادیث ہیں،جنہیں علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب‘‘اغائه-اللهفان من مكائد الشيطان’’میں ذکرفرمایاہے۔

ہم دعا گوہیں کہ اللہ تعالی  سب مسلمانوں کو ہدایت وتوفیق عطافرمائے اوراپنی ناراضگی کے اسباب سے محفوظ رکھے !
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص396

محدث فتویٰ

تبصرے