سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50)بیوی کی طرف سے یہ شرط کہ شوہر اسے اسی ملک میں رکھے گا

  • 15512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1937

سوال

(50)بیوی کی طرف سے یہ شرط کہ شوہر اسے اسی ملک میں رکھے گا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیوی نے عقد نکاح میں یہ شرط رکھی کہ خاوند اسے اس کے ملک میں ہی رکھے گا۔اور اپنے ساتھ کسی دوسرے ملک نہیں لے جائے گا ایسی شرط کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی یا اس کے ولی کی طرف سے یہ شرط رکھنا صحیح ہے کہ خاوند اس کے گھر یا اسکے ملک سے اسے نہیں نکالے گا اور اس شرط پر عمل کرنا بھی لازم ہوگا جس کی دلیل مندرجہ ذیل حدیث ہے:

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ    بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا:

"إن أحق الشروط أن تُوفُوا بِهِ مَا استحللتم بِهِ الفرُوج"

"وہ شرط پورا کیے جانے کی زیادہ مستحق ہے جس کے ذریعے تم نے عورتوں کی شرمگاہوں کو اپنے لیے حلال کیا ہے۔"[1]

اثرم رحمۃ اللہ علیہ  سندکے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی عورت سے شادی کی جس نے یہ شرط رکھی کہ وہ اپنے ہی گھر میں رہے گی مگر پھر خاوند نے اسے وہاں سے منتقل کرنا چاہا تو وہ اپنا جھگڑا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ    کے پاس لائے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ    نے کہا عورت کے لیے اس کی شرط باقی ہے۔

لیکن اگر بیوی اپنے خاوند کے ساتھ جانے پر رضا مند ہوجائے تو یہ اس کا حق ہے اور جب وہ اپنے حق کو ساقط کردے تو یہ ساقط ہوجائے گا اور اگر اس معاملے میں کوئی نزاع اور جھگڑا ہوتو پھر آ پ کو شرعی عدالت کا رخ کرنا چاہیے کہ اس نزاع کو ختم کیا جائے۔


[1] ۔بخاری(2721) کتاب الشروط:باب الشروط فی المھر عند عقدۃ النکاح  مسلم(1418) کتاب النکاح باب الوفاء  بالشروط فی النکاح احمد(4/144) ابو داود(2139) کتاب النکاح باب فی الرجل یشترط لھا دارھا،نسائی(6/92) ترمذی(1127) کتاب النکاح :باب ماجاء فی الشرط عند عقدۃ النکاح ابن ماجہ(1954) کتاب النکاح باب الشرط فی النکاح عبدالرزاق (10613) دارمی (2/143) ابو یعلی(1754) بیہقی(7/248)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 102

محدث فتویٰ

تبصرے