سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) جھگڑا کے ڈر سے نئی مسجد بنانا

  • 1551
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1146

سوال

(95) جھگڑا کے ڈر سے نئی مسجد بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسجد چند لوگوں نے مل کر بنائی انہوں نے مشترکہ ایک امام مسجد رکھ لیا وہ امام مسجد چند آدمیوں کا رشتہ دار بھی تھا چند آدمیوں نے امام کے کردار پر اعتراض کیا جو لوگ طاقتور تھے انہوں نے حکماً ان ۱۶ آدمیوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا جن لوگوں نے امام پر اعتراض کیا تھا کیا ایسی مسجد میں نماز ہو جاتی ہے ؟ پھر جن لوگوں کو مسجد سےحکماً نکالا گیا انہوں نے رمضان المبارک سے پہلے جبکہ ان لوگوں نے مولوی کو بعد میں امامت سے ہٹا دیا بلکہ گائوں سے نکال بھی دیا ۔ اس کے بعد پہلے ۱۶ آدمیوں نے رمضان المبارک سے پہلے صلح کی کوشش کی ، کہ ہمیں مسجد میں نماز پڑھنے دو اب تو امام کو آپ نے نکال دیا ہے ۔ لیکن ان طاقتور لوگوں نے کہا ہم تمہیں اس مسجد میں نماز نہیں پڑھنے دیں گے اس کے بعد مجبور ہو کر ان ۱۶ آدمیوں نے مل کر نئی مسجد بنا لی ہے اس مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟ کیا یہ مسجد ٹھیک ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

پہلی مسجد میں نماز درست ہے اور نئی مسجد میں بھی نماز درست ہے دونوں کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا باعث اجروثواب ہے البتہ ان ۱۶ آدمیوں کی پہلی مسجد والوں کے ساتھ صلح کروا دیں دونوں فریق دونوں مسجدوں میں نمازیں ادا کریں کوئی کسی کو مسجد میں نماز پڑھنے سے نہ روکے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَإِن طَآئِفَتَانِ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱقۡتَتَلُواْ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَهُمَاۖ﴾--الحجرات9

’’اور اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 106

محدث فتویٰ

 

تبصرے