اس لڑکی کے بارے میں کیا حکم ہے جو اپنی ماں کی نافرمانی کرتی ہو اوراس کی بات اس لئے نہیں مانتی کہ وہ وہ اللہ تعالی کی نافرمانی کا مطالبہ کرتی ہے ،مثلا یہ کہتی ہے کہ کہ اظہار زیب وزینت اوربے پردگی کو اختیار کرو کیونکہ پردہ وغیر ہ خرافات میں سے ہے،دین سے اس کا کوئی تعلق نہیں نیز مجھ سے یہ بھی کہتی ہے کہ محفلوں میں جاواورپھر محفلوں میں شرکت کے لئے وہ مجھے جو کپڑے پہننے کو دیتی ہے ،وہ بھی ایسے ہوتے ہیں جہنیں اللہ تعالی نے عورت کے لئے حرام قراردیاہے نیز میری ماں جب مجھے باپردہ دیکھتی ہے توناراض ہوتی ہے ؟