سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35)ولی کے بغیر نکاح ہو گیا، اب شوہر دوبارہ نکاح سے انکار کرتا ہے

  • 15493
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1279

سوال

(35)ولی کے بغیر نکاح ہو گیا، اب شوہر دوبارہ نکاح سے انکار کرتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اسلام قبول کرنے کےدو ماہ بعد ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی، لیکن اس وقت مجھے نکاح کی شروط کا علم نہ تھا۔ میں نے عدالت میں نکاح کیا اور میرا کوئی ولی نہیں تھا تو کیا یہ عقدِ نکاح صحیح ہے، میرا خاوند تجدید نکاح نہیں کروانا چاہتا، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: خاوند کو تجدید نکاح پر آمادہ کرنا ضروری ہے کہ ولی کی طرف سے نکاح کی اجازت ہو اور خاوند اسے قبول کرے۔ آپ خاوند سے اجتناب کرنا برداشت کریں اور اس سے علیحدہ ہو جائیں جب تک وہ تجدید نکاح نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 85

محدث فتویٰ

تبصرے