سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(263) مسجد میں بلند آواز سے تلاوت

  • 15483
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 646

سوال

(263) مسجد میں بلند آواز سے تلاوت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مسجد میں اس وقت بلند آواز سے قرآن مجید کی تلاوت جائز ہے جب کچھ نمازی نفل اداکررہے ہوں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس وقت مسجد میں بلند آواز سے تلاوت جائز نہیں ہے جب کہ گردوپیش کے نمازیوں یا قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں کے خلل میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہو،اسی طرح مسجد سے باہر جس جگہ بھی تلاوت سے نمازیوں سے یا قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں کے خلل میں مبتلاہونے کا اندیشہ ہوتو سنت یہ ہے کہ  تلاوت بلند آواز سے نہ کی جائے  کیونکہ حدیث سے یہ ثابت ہے کہ ایک  دن نبی ﷺجب مسجد میں تشریف لائے توآپؐ نے دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اوربلند آواز سے قرات کررہے ہیں تونبی علیہ  السلام نے فرمایا کہ ‘‘تم میں سے ہر شخص اپنے رب سے سرگوشیاں کررہا ہے لہذا ایک دوسرے کو تکلیف نہ دو۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص389

محدث فتویٰ

تبصرے