سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(261) لوگوں سے اجرت لے کر قرآن پڑھنا

  • 15479
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 653

سوال

(261) لوگوں سے اجرت لے کر قرآن پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لوگوں سےاجرت لے کر قرآن مجید پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرمقصودلوگوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینااورانہیں حفظ کرانا ہے تو پھر علماء کے صحیح قول کے مطابق اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ اس حدیث سے یہ ثابت ہے کہ ایک صحابی نے اجرت معلومہ کی شرط کے ساتھ اس آدمی کے لئے قرآن مجید کو پڑھاتھا جسے بچھونےڈساتھا اوراسی حدیث میں ہے کہ آنحضرتﷺنے یہ واقعہ سن کر فرمایاتھا کہ :

«ان احق مااخذتم عليه اجراكتاب الله » (صحيح بخاري)

‘‘یقینا کتاب اللہ اس بات کی سب سے زیادہ حق دار ہے کہ اس پر تم اجرت لو۔’’

اوراگرتلاوت سے مقصود محض کسی مناسبت کی وجہ سے تلاوت کرنا ہے تواس پر اجرت لینا جائز نہیں ہے ،چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کی حرمت کے بارے میں اہل علم میں اختلاف نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص388

محدث فتویٰ

تبصرے