سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18)کیا ستر سال سے زائد عمر کی بیوہ نیا نکاح کر سکتی ہے؟

  • 15460
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 947

سوال

(18)کیا ستر سال سے زائد عمر کی بیوہ نیا نکاح کر سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس عورت کی عمر ستر (70) سال سے زائد ہو چکی ہو اور اس وقت اس کا شوہر فوت ہو جائے تو کیا وہ کسی اور مرد سے شادی کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے کسی اور مرد سے شادی کرنا جائز ہے خواہ اس کی عمر اس سے بھی متجاوز ہو کیونکہ اصل نکاح کا  جواز ہی ہے جب تک کوئی ایسی دلیل نہ مل جائے جو اس اصل سے پھیر دینے والی ہو، البتہ اس عورت کے لیے عدت وفات پوری کرنے کے بعد ہی کسی اور سے شادی کرنا جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 57

محدث فتویٰ

تبصرے