سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(8)لڑکی کا دل میں کسی سے محبت کرنا اور اس سے شادی کی دعا کرنا

  • 15450
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1169

سوال

(8)لڑکی کا دل میں کسی سے محبت کرنا اور اس سے شادی کی دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ غلط ہے کہ کوئی لڑکی کسی شخص سے اپنے دل میں محبت رکھے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہے کہ اس کی اس سے شادی ہو جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: جب یہ محبت اسے اللہ تعالیٰ کی محبت سے غافل نہ کرے اور اس میں کوئی حرام کام شامل نہ ہو مثلاً اس  سے بلاضرورت بات چیت اور ملاقات وغیرہ (جو حرام ہے) تو پھر ان شاء اللہ اس محبت میں کوئی حرج نہیں جو صرف دل تک محدود ہے اور اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کے نصیب میں کر دے، بشرطیکہ وہ شخص مسلمان ہو، اس کے عمل صحیح ہوں، وہ اسلامی احکامات کا التزام کرتا ہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو۔   

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 43

محدث فتویٰ

تبصرے