سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(89) دوکان میں نماز پڑھنا

  • 1545
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 999

سوال

(89) دوکان میں نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دوکان میں نماز ہو جاتی ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں تو اس کے ڈبوں پر کپڑا ڈال کر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(صحیح بخاری کتاب الصلوٰۃ بَابٌ إِنْ صَلّٰی في ثَوْبٍ مُصَلَّبٍ اَوْ تَصَاوِیْرَ ہَلْ  تَفْسُدُ صَلٰوتُہٗ وَمَا یُنْہٰی عَنْ ذٰلِکَ جلد اوّل ص ۵۴ ۱پر ملاحظہ فرمائیں۔

«عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ کَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِہٖ جَانِبَ بَیْتِہَا فَقَالَ النَّبِیُّ ﷺ اَمِیْطِيْ عَنَّا قِرَامَکِ ہٰذَا فَاِنَّہٗ لاَ تَزَالُ تَصَاوِیْرُہٗ تَعْرِضُ فِيْ صَلاَتِيْ»

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے لیے ایک تصاویر والا پردہ تھا اس کے ساتھ وہ اپنے گھر کی ایک جانب کو ڈھانپتی تھی پس نبی کریمﷺ نے فرمایا اپنے اس پردے کو مجھ سے ہٹا لے پس بے شک اس کی تصاویر ہمیشہ مجھے نماز میں پیش ہوتی رہی ہیں۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 102

محدث فتویٰ

تبصرے