سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(247) عورت کا ڈرائیور اور ملازم کے سامنے آنا

  • 15443
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 762

سوال

(247) عورت کا ڈرائیور اور ملازم کے سامنے آنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ملازموں اورڈرائیوروں کے سامنے آنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا ان کو بھی اجنبی مردوں کی طرح سمجھاجائے گا؟میری والدہ مجھے کہتی ہے کہ سرپردوپٹہ رکھ لواورملازموں کے پاس چلی جاو توکیا ہمارے اس دین حنیف کی روسے یہ جائز ہے جس نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ اللہ عزوجل کے احکام کی نافرمانی نہ کی جائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ڈرائیوراورملازم کے لئے بھی وہی حکم ہے جو باقی مردوں کے لئے ہے ،اگروہ محرم نہ ہوں توان سے پردہ کرنا بھی واجب ہے،ان کے سامنے نہ بے پردہ جانا جائز ہے اورنہ خلوت میں ۔کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے:‘‘ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیارنہیں کرتامگران میں تیسراشیطان ہوتا ہے۔’’علاوہ ازیں ان دلائل کے عموم سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے جو پردہ کے وجوب اورغیر محرموں کے سامنے اظہار زیب وزینت اوربےپردگی کی حرمت  پر دلالت کناں ہیں۔اللہ تعالی کے کسی بھی حکم کی مخالفت ونافرمانی کے لئے والدہ کیاکسی اورکی اطاعت جائز نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص377

محدث فتویٰ

تبصرے