سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(239) میری بیوی اپنے واجبات تو ادا کرتی ہے لیکن....

  • 15434
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 957

سوال

(239) میری بیوی اپنے واجبات تو ادا کرتی ہے لیکن....
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں شادی شدہ ہوں اورمیری بیوی کے بطن سے میرے چاربچےبھی ہیں،میری بیوی اپنے چچا زادبھائیوں سے پردہ نہیں کرتی ،میں نے اسے پردے کا حکم دیا ہے لیکن اس نے انکار کردیا ہے ،میں نے اپنے سسرال والوں سے بھی یہ کہاکہ وہ اپنی بیٹی سے کہیں کہ وہ پردہ کرے لیکن انہوں نے میری اس بات کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے،میں نے محسوس کیا ہے کہ  یہی لو گ اسے اپنے چچاکے بیٹوں سے پردہ کرنے سے روکتے ہیں،میں نے مختلف طریقوں سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن بے سود اوربالآخر انہوں نے مجھ سے یہ مطالبہ کردیا ہے کہ میں بھی اس بات کو تسلیم کرلوں یا پھراسے طلاق دے دوں میری بیوی اپنے تمام گھریلوواجبات تواداکررہی ہے ،نمازبھی پڑھتی ہے مگراپنے گھروالوں کی حکم عدولی نہیں کرسکتی ،رہنمائی فرمائیں کہ ان حالات میں کیا کروں ؟جزاکم اللہ خیرا!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی بیوی پر یہ واجب ہےکہ وہ اللہ تعالی کی اطاعت کےپیش نظر اپنے چچاکے بیٹوں اوردیگر تمام اجنبی مردوں سے پردہ کرے،ارشادباری تعالی ہے:

﴿وَإِذا سَأَلتُموهُنَّ مَتـٰعًا فَسـَٔلوهُنَّ مِن وَر‌اءِ حِجابٍ ذ‌ٰلِكُم أَطهَرُ‌ لِقُلوبِكُم وَقُلوبِهِنَّ ...﴿٥٣﴾... سورة الاحزاب

‘‘اورجب پیغمبروں کی بیویوں سےتم کوئی سامان مانگوتوپردےکےپیچھےسےمانگو،یہ تمہارےاوران کے(دونوں کے)دلوں کےلئےبہت پاکیزگی کی بات ہے۔’’

اس(یعنی آپ کی بیوی)کےلئے پردہ اس لئےبھی واجب ہے کہ یہ اسباب فتنہ سےمحفوظ رہے اورلوگ اس کی وجہ سے فتنہ میں مبتلا نہ ہوں۔آپ پر اوراس کے گھر والوں پر یہ واجب ہے کہ اسے سمجھائیں اوربے پردگی کے فتنہ سے ڈرائیں اوراگراس کوتاہی کے علاوہ یہ عورت پسندیدہ اخلاق وکردار کی مالک ہے تو اسے طلاق دینے میں جلدبازی سےکام نہ لو۔ان شاء اللہ اس کا ایمان مجبور کرے گا کہ یہ اپنے اللہ ،اپنے رسول ﷺاوراپنے شوہر کی اطاعت بجالائے،اللہ تعالی اسے رشدوبھلائی سے نوازے اوراس کواپنے نفس اورلوگوں کے شرسے محفوظ رکھے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص369

محدث فتویٰ

تبصرے