کیا سفر میں عورت کسی دوسری اجنبی عورت کے لئے محرم ہوسکتی ہے یا نہیں؟
عورت کسی دوسری عورت کی محرم نہیں ہوسکتی۔محرم صرف وہ مرد ہوتا ہے جس پر عورت ازروئے نسب حرام ہومثلا اس کا باپ یا بھائی یا وہ کسی مباح سبب کی وجہ سے حرام ہومثلا شوہر،خسر،سوتیلا بیٹا،رضاعی باپ یا رضاعی بھائی وغیرہ۔
کسی مردکے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت یا سفر اختیارکرے،کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے کہ ‘‘کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے’’(متفق علیہ)اسی طرح نبی کریمﷺکایہ بھی ارشادہے کہ ‘‘جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے توان میں تیسراشیطان بھی ہوتا ہے۔’’اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اوردیگرمحدثین نے صحیح سند کے ساتھ بروایت حضرت عمررضی اللہ عنہ بیان کیا ہے۔