سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(86) نفلی نماز کہاں پڑھنا افضل ہے

  • 1542
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1559

سوال

(86) نفلی نماز کہاں پڑھنا افضل ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نفلی نماز گھر میں پڑھنا افضل ہے یا نہیں اگر افضل ہے تو کیا مسجد نبوی اور بیت اللہ جس میں ایک ہزار اور لاکھ نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اس سے بھی افضل ہے وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

«فَإِنَّ أَفْضَلَ صَلاَۃِ الْمَرْئِ فِيْ بَیْتِہٖ إِلاَّ الْمَکْتُوْبَةَ»(صحيح بخاری كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب ما يكره من كثرة السؤال)

’’فرضی نماز کے سوا تمہارا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے‘‘

رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ سمیت تمام مساجد کے متعلق فرمایا تھا حدیث میں بظاہر ہر علاقہ کے بیت کی نفل نماز کو اسی علاقہ کی مسجد کی نماز نفل پر فضیلت دی گئی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 101

محدث فتویٰ

تبصرے