سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(84) مسجد کی جگہ بیچ کر کوئی اور جگہ خریدنا

  • 1540
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 964

سوال

(84) مسجد کی جگہ بیچ کر کوئی اور جگہ خریدنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد کے لیے خریدی گئی جگہ بیچ کر کوئی اور جگہ خریدی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

درست ہے بشرطیکہ مسجد کی آبادی مقصود ہو ۔

﴿إِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ﴾(التوبة)18

’’اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کی آبادی انہی لوگوں سے ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے‘‘

﴿وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ أَن يُذۡكَرَ فِيهَا ٱسۡمُهُۥ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَآۚ﴾(البقرة)114

’’اور کون ہے بہت ظالم اس شخص سے کہ منع کرتا ہے مسجدوں اللہ تعالیٰ کی کو یہ کہ ذکر کیا جائے بیچ ان کے نام اس کا اور کوشش کرتا ہے بیچ ویران کرنے ان کےکے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 101

محدث فتویٰ

تبصرے